پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، بارش کے باعث ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، بارش کے باعث ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، بارش کے باعث ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پی سی بی کے مطابق بارش کے باعث کرکٹ ٹیموں کے آج ہونے والے پریکٹس سیشن منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

مزید برآں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا سیریز، پی سی بی نے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ اس سیریز کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس، پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء میں سونی،آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں، کیریبین میں،فلو اسپورٹس، نیوزی لینڈ میں اسکائے نیوزی لینڈ، یوکے میں اسکائے اسپورٹس، سب سہارا افریقہ میں سپر اسپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیریز کے تمام میچز آئی سی سی ٹی وی اور درازلائیو اسٹریم ایپ پر بھی نشر کیے جائیں گے۔

Related Posts