پاکستان کے مستقل مندوب اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے مستقل مندوب اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر منتخب
پاکستان کے مستقل مندوب اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر منتخب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  منیر اکرم کو اتفاقِ رائے سے  ایک سال کیلئے اقتصادی و سماجی کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کا ادارہ اقتصادی و سماجی کونسل 54 ممبران پر مشتمل ہے جس کا قیام سن 1945ء میں یواین چارٹر کے تحت عمل میں لایا گیا تاکہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

ایسا چھٹی بار ہوا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی و سماجی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ منیر اکرم اِس منصب کیلئے دوسری بار منتخب ہوئے ہیں۔ پہلی بار صدر کے طور پر انہوں نے سن 2005ء میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اِس موقعے پر تقریر کرتے ہوئے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہم کورونا وائرس، ، صحت اور اقتصادی مسائل کا شکار ہیں جبکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیاں بھی ہمارے سامنے ہیں۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہر شعبۂ زندگی کے تحت طے شدہ  اقدامات کو سرانجام دینا لازمی ہے جبکہ نسل پرستی عدم مساوات کا بہت بڑا سبب ہے۔ امید ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین جلد دستیاب ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی اقدامات  اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں، منیر اکرم

Related Posts