چمن: پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے علاقے چمن میں آپریشن کیا گیا، اس دوران بھاری مقدار میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز برآمد کر لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز برآمد کی گئی ہیں۔
پاک فوج نے یہ آپریشن چمن، رحمن کہول اور گرد و نواح میں کیا، آپریشن دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، مشتبہ دہشتگرد دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کاکم آمدن افراد کیلئے50 روپے فی لیٹر پٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بلوچستان کے امن، استحکام، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی۔