پی ڈی ایم معیشت کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، سعد رضوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال بدستور پریشانیوں سے دوچار ہے۔ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

پی ڈی ایم قیادت ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتی۔ پتہ نہیں آئی ایم ا یف کی غلامی کا طوق کب قوم کے گلے سے نکالا جائیگا۔ اربوں کے اثاثے رکھنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، مہنگائی بے روز گاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رمضان المبارک میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھولنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ججز کو من پسند فیصلوں کے بجائے حقائق اور شواہد کی بنا پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انصاف کا معیار سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ عمران خان ملک میں فاشسٹ نظام چاہتے ہیں۔ عوام کا اب اداروں پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں نہ آئین کی بالادستی ہے نہ قانون کی حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتھے نے پورا ملک یرغمال اور عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا یا ہوا ہے۔ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی کی کڑی شرائط کا خمیازہ غریب عوام اور متوسط طبقہ بھگت رہا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی، افراط زر اور صنعتوں کی بندش سے بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ موجودہ حالات میں بھی اشرافیہ کی عیاشیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، ملک اپنی کمزور معیشت کے باوجود طاقتور معاشی اشرافیہ کے چکر میں پھنسا ہوا ہے، اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ غریب عوام پر بھاری پڑ رہا ہے۔

ملک مسلسل قرضوں میں ڈوب رہا ہے اور تباہی کی جانب جا رہا ہے۔ غریبوں پر بوجھ ڈالنے کے بجائے حکمران طبقہ اپنی عیش و عشرت اور پروٹوکول فوری طور پر ختم کرے۔ 

Related Posts