راولپنڈی:پاک فوج کا ایک اور کارنامہ، پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ون اے بیلسٹک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل تجربے کامقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزاِئن اورتکینکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ