واشنگٹن: گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر امریکہ دوسرے پر روس تیسرے پر چین جبکہ بھارت کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پانچواں نمبر جنوبی کوریا اور چھٹا برطانیہ کو دیا گیا ہے جبکہ پاکستان اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آیا ہے۔
پاکستان 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ جاپان، فرانس، اٹلی، ترکی، برازیل، ایران، اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی اور کینیڈا سے زیادہ طاقت ور اور باصلاحیت فوج رکھتا ہے۔
پنجاب کی نگراں حکومت نے ’کارپوریٹ فارمنگ‘ کیلئے فوج کو 45 ہزار ایکڑ اراضی دیدی، رپورٹ
اس سے قبل ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی تاہم رواں سال اس کی رینکنگ میں دو درجے کی بہتری ہوئی ہے۔
گلوبل فائر پاور 60 سے زیادہ عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد ہر ملک کو ‘پاور انڈیکس’ اسکور فراہم کرتا ہے۔ پاور انڈیکس کی قدر جتنی کم ہوگی، ملک کی لڑنے کی صلاحیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔