بابر اعظم اب بھی ہمارے کپتان ہیں، وہ بادشاہ میں وزیر ہوں، شاداب خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمارے کپتان اب بھی بابراعظم ہیں، اُن کے پاس مجھ سے زیادہ تجربہ ہے، انہوں نے باؤلرز کا اچھا استعمال کیا، بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی سے شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری باؤلنگ میں پہلے 10 اوورز مہنگے پڑے، میچ کے ابتدا میں ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں تھی، باؤلنگ اور بیٹنگ میں ہم نے کم بیک کیا لیکن پشاور زلمی کو کریڈٹ جاتا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ دو وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے سے میچ ہمارے ہاتھ میں نہیں آسکا، ہم نے ایک پرفیکٹ ٹیم کھلائی لیکن ایونٹ میں ہم وہ حاصل نہیں کرسکے جو کرنا چاہیے تھا، مجھ سے ایونٹ میں مس فیلڈ نگ ہوئی، کیچز ڈراپ ہوئے، جب لیڈر ایسا کرے تو اس سے فرق پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

پاکستان ٹیم کے دورہ افغانستان کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اچھی سیریز ہوگی ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں، افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی ہے، ایشین کنڈیشنز میں اچھا کھیلتی ہے۔