پاک فوج کی سوات میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی تردید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک فوج نے سوات میں دہشت گردوں کی آمد کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیاپرسوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کی مبینہ موجودگی کی غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں ٹی ٹی پی کےمسلح ارکان کی موجودگی کی رپورٹس انتہائی مبالغہ آمیزہیں۔ سوات اوردیرکےدرمیان چندپہاڑی چوٹیوں پرکچھ مسلح افرادکی موجودگی دیکھی گئی۔ 
یہ مسلح افرادآبادی سےبہت دورموجودپائےگئےہیں، بظاہریہ افرادآبائی علاقوں میں دوبارہ آبادہونےافغانستان سےچوری چھپےآئےتھے۔ پہاڑوں میں ان کی محدودموجودگی،نقل وحرکت پرکڑی نظررکھی ہوئی ہے۔سیکیورٹی حکام نےملحقہ علاقوں کےعوام کی حفاظت کیلئےضروری اقدامات کیلئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کوبرداشت نہیں کیاجائےگا، ضرورت پڑنےپرمسلح افرادسےطاقت کےبھرپوراستعمال سےنمٹاجائےگا۔

Related Posts