پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر فیصل سلطان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan to receive over 15 million doses of Covid vaccine in next two months

کراچی: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ہنگامی استعمال کیلئے کورونا وائرس کی ایک اور ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے جبکہ روس کی بنائی ہوئی اس ویکسین سپتنک فائیو کی برآمد اور تقسیم کی ذمہ داری ایک مقامی دوا ساز کمپنی کو دی گئی ہے۔

گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے روسی ویکسین کے استعمال کی منظوری کے بعد یہ وہ تیسری ویکسین ہوگی جو پاکستان ہنگامی صورت میں استعمال کرسکے گا جبکہ ایک مقامی دوا ساز کمپنی کو روسی ویکسین کی برآمد اور تقسیم کی مکمل ذمہ داری دی گئی ہے اور یہ ویکسین سرنج کے ذریعے استعمال کی جاسکے گی۔

سپتنک فائیو روس کی بنائی ہوئی اہم ویکسین ہے جو طبی آزمائش کے حتمی مراحل میں ہے جس کے استعمال کی منظوری عالمی ادارۂ صحت نے بھی دی ہے۔ عالمی سطح پر روس کی بنائی ہوئی اسپتنک ویکسین 10 اہم ادویات میں شمار ہوتی ہے جنہیں کورونا کی ویکسینیشن میں استعمال کیا جائے گا۔

روس نے 40 ہزار رضاکاروں پر یہ ویکسین آزمائی جبکہ جن ممالک میں ویکسین کی آزمائش کی گئی ان میں متحدہ عرب امارات، بھارت، وینزویلا اور بیلارس شامل ہیں۔ پاکستان بھی روس سے اسپتنک ویکسین جلد برآمد کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 93 لاکھ افراد متاثر، 21 لاکھ 30 ہزار ہلاک

Related Posts