پاک سری لنکادوسرادن ڈے، پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بلے بازی جاری ہے۔

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں  ٹاس  جیت کرقومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی،پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

  فخرزمان اور امام الحق نے ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا، امام الحق 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور فخرزمان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی وہ 54 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، وہاب ریاض، شاداب خان اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

مہمان ٹیم کی قیادت کے فرائض ڈاسن شاناکا انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تھریمانے، مینود بھانوکا، وہیندو ہاسرنگا، نوان پردیپ، اوشاڈا فرنینڈو، اویشکا فرنینڈو، ڈانسکا گوانتھلیکا، شیہن جیسوریا، لہیرو کمارا، انجیلو پریرا، کوسن راجیتھا،وکٹ کیپر سادیرا، لکشن سنڈاکن اور اوڈانا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاک سری لنکا سیریز کا پہلا میچ جمعے کو کراچی میں منعقد ہونا تھا تاہم شہر میں موسلا دھار بارش کے سبب نیشنل اسٹیڈیم میں پانی بھر گیا جس کے سبب وہ میچ ملتوی کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ تین ایک روزی میچز کی سیریز کا آخری میچ 2 اکتوبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا،جبکہ  تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 5 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔

Related Posts