ملک کومشکل سےنکالنے کے لیے عام انتخابات ضروری ہیں،احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کومشکل سےنکالنے کے لیے عام انتخابات ضروری ہیں،احسن اقبال
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عام انتخابات کی راہ جلد ہموار کرنا ہوگی، ملک کومشکل سےنکالنے کے لیے عام انتخابات ضروری ہیں اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عام انتخابات کی راہ جلد ہموار کرنا ہوگی، ملک کومشکل سےنکالنے کے لیے عام انتخابات ضروری ہیں اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ   مولانا فضل الرحمان کی مارچ کے حوالے سے تیاری آٹھ ماہ سے تھی، ہم بھی اس حوالے سے مکمل تیاری سے آنا چاہتے ہیں،  مولانا صاحب قریب ترین حلیف ہیں، ان کے ساتھ ہیں، ایک کمیٹی قائم کی ہے جو جے یو آئی ف سے آزادی مارچ پر مشاورت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریبا اتفاق رائے ہے کہ نومبر تک آزادی مارچ کو مؤخر کیا جائے، اس وقت تک ن لیگ بھی مکمل فعال ہو جائے گی، جے یو آئی ف کو اے پی سی کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔

 احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف سیاسی قیدی ہیں جو حکومت کی حسد اور نفرت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، جج کی برطرفی کے باوجود نوازشریف کی سزا برقرار ہے، ہم نواز شریف کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کی رہائی کے لئے باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کریں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے5اگست کے بعد 50دن ضائع کیے،وزیراعظم نے کسی ملک کا دورہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کونسل میں ووٹ حاصل نہ کرسکی، وزیراعظم کو چاہیےتھا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر مظفرآباد جاتے لیکن حکومت نے قومی یکجہتی قائم کرنے کا موقع ضائع کیا۔

پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے، مقامی حکومتوں کا نظام معطل کرنے سے ڈینگی پھیلا، پنجاب دوبارہ ڈینگی زدہ ہو گیا ہے، سیاسی ڈینگی کا بھی شکار ہو چکا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں وزیراعظم قومی اسمبلی کو اپنے دورے پر اعتماد میں لیں، جو تقریر کی گئی اس پر عمل درآمد کا روڈ میپ بتایا جائے، ان کا کہنا تھا بتایا جائے او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلانے کے لئے کیا اقدامات کیے گئے، عالمی اداروں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو کیسے اٹھایا جائے گا، ٹرمپ سے ملاقات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا جائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مشکل سے نکالنے کے لیے جلد عام انتخابات ضروری ہیں، عام انتخابات کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک کو بند گلی سے نکالنے کے لیے آزادانہ اورشفاف انتخابات کرائے جائیں، حکومت سے چھٹکارہ پانے کے لئے مہم چلائے گی اور حکومت گرانے کی ہر مہم کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

Related Posts