ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ بارش کے سبب وقفہ لے لیا گیا۔
پاکستان نے کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں۔
روہت شرما 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ شبمن گل 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، بھارت نے اس وقت 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ جبکہ میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کے ایل راہول اس وقت کریز پر موجود ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، اگر ٹاس ہم جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔
پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ہمراہ میچ کھیل رہا ہے جس ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف کھلایا تھا، پاکستان ٹیم میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، فہیم اشرف، نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحانہ بیٹنگ، پہلی وکٹ 121رنز پر گرگئی
ٹاپ آرڈر کی اگر بات کی جائے تو فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔