معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغان امن عمل میں تعاون پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معید یوسف کی امریکی سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات، پاک امریکا تعاون پر اتفاق
معید یوسف کی امریکی سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات، پاک امریکا تعاون پر اتفاق

واشنگٹن: مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی ہم منصب جیک سلیوان سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی جس کے دوران افغان امن عمل میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ میری امریکی ہم منصب جیک سلیوان سے آج واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس کے دوران جنیوا ملاقات کے بعد سے اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور گفت و شنید کی گئی۔

اپنے پیغام میں مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہم نے دو طرفہ، خطے کی صورتحال اور عالمی معاملات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امورپر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات کے متعلق مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے متعلق امریکی مشیرِ قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ ہماری ملاقات آج ہوئی جس کے دوران علاقائی مواصلاتی و سیکیورٹی صورتحال کے علاوہ باہمی تعاون کے دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

امریکی مشیرِ سلامتی جیک سلیوان نے مزید کہا کہ ہم نے ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کے دوران افغانستان میں تشدد کی فوری ضرورت پر بات چیت کی اور افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے مذاکرات کا طریقہ اختیار کرنے پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب اور دیگر حکام سے پاک امریکا تعاون سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کیلئے ملاقاتیں کیں۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں 26 جولائی کے روز کہا گیا کہ ڈاکٹر معید یوسف دورے کے دوران پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف امریکا روانہ ہو گئے

Related Posts