پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: کرکٹ میچ آج کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: کرکٹ میچ آج کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: کرکٹ میچ آج کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جمعے کے روز  بارش کے سبب پہلا ایک روزہ  میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے مابین کرکٹ سیریز کا دوسرا  میچ آج کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تقریباً 10 سال بعد کراچی میں پاؤں دھرنے والی سری لنکن ٹیم کے خلاف پہلا تاریخی میچ جمعے کے روز بارش کے سبب نہ ہونے کے باعث شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آج ہونے والے میچ سے پاکستان اور سری لنکا سمیت دنیا بھر کے شائقین لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کراچی میں شدید بارش کے باعث قومی کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ منسوخ کیے جانے کے ساتھ ساتھ دوسرا ون ڈے بھی ری شیڈول کرنا پڑا۔ تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 29 ستمبر اتوار کو کھیلا جانا تھا تاہم موسم اور گراؤنڈ کی صورتحال کے پیش نظر یہ میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیے کے مطابق میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کا فیصلہ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ  ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے واپس پاکستان پہنچ گئے جبکہ آج کے پریکٹس سیشن میں سری لنکا کے خلاف بہترین باؤلنگ ٹپس دینے کے لیے کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پی سی بی کو مطلع کرنے کے بعد سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے ہی میچ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی، تاہم  اب  وقار یونس نے دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا ہے جس کے بعد وہ پوری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔ 

مزید پڑھیں: قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس کی واپسی: کرکٹ سیریز کے لیے آج سے دستیاب رہیں گے

Related Posts