پاک سری لنکا کرکٹ سیریز: باؤلنگ کوچ وقار یونس پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز: باؤلنگ کوچ وقار یونس پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے
پاک سری لنکا کرکٹ سیریز: باؤلنگ کوچ وقار یونس پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 ستمبر کو کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ میچ کے دوران قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بیٹی کی گریجویشن پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کو لازمی قرار دیتے ہوئے پہلے ہی ون ڈے میچ میں شریک ہونے سے معذرت کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی کامیابی کشمیریوں کے نام کرنے والے باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ آمد پر والہانہ استقبال 

باؤلنگ کوچ وقار یونس نے باؤلنگ کوچ بننےسے قبل بورڈ حکام سے درخواست کی تھی کہ میری  بیٹی کی پاسنگ آؤٹ تقریب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہو رہی ہے جہاں میرا جانا ضروری ہے، تاہم دوسرے ون ڈے سے میں کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لوں گا۔

پی سی بی کے مطابق وقار یونس کی یہ درخواست قبول کر لی گئی تھی جس کے باعث قومی باؤلنگ کوچ پہلے ہی ون ڈے کرکٹ میچ سے غیر حاضر رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ 16 رکنی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اعلان کیا ہے کہ  بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

Related Posts