سعودی حکام کا شیر خوار بچی پر تشدد کرنے والے سفاک فلسطینی باپ کی تحقیقات کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Video of youth violence in Rawalpindi goes viral

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض:سعودی حکام نے شیر خوار بچی پر ظالمانہ تشدد کرنے والے سفاک باپ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تحقیقات کا فیصلہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں وائرل سفاک باپ کی ویڈیو میں واضح طور پر ایک باپ کو اپنی بچی پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے خلاف سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے عوام میں واضح غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیامر میں مسافر بس پہاڑ سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ، 26 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

سعودی عوام نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہےکہ سعودی عرب میں مقیم سفاک فلسطینی شہری کا پتہ چلا کر اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

سعودی عرب کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکام کی ہدایت کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ حکام کا کہناہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کا جلد سے جلد پتہ چلا کر اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔کوئی بھی ذی شعور انسان بچوں پر کیے جانے والے ظلم و تشدد کی حمایت نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی موقعے پر جاں بحق ہو گئے ۔

بنوں پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے لکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین دیگر اہل خانہ زخمی ہو گئے جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: بنوں میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقعے پر جاں بحق

Related Posts