چین کاقومی دن ،پاکستان نےپاک چین سرحد3روزکےلیےبندکردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کاقومی دن ،پاکستان نےپاک چین سرحد3روزکےلیےبندکردی
چین کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے پاک چین سرحد خنجراب تین روز کے لئے بند کر دی ہے۔

چین کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے پاک چین سرحد تین روز کے لئے بند کر دی ہے۔

امیگریشن چیک پوسٹ سوست کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2019 کو عوامی جمہوریہ چین کا قومی دن منایا جائے گاایف آئی اے کے مطابق چین اورپاکستان کے بارڈر اینڈ پورٹ کنٹرول کے درمیان 22 مئی 2013 کو دستخط شدہ معاہدے کے مطابق پورٹ تین روز کے لیے بند رہے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘پورٹ یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک 3 روز کے لیے بند رہے گا اور خنجراب سرحد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تین روز تک بند رہے گی۔

ایف آئی اے کے مطابق ‘خنجراب سرحد جمعہ 4 اکتوبر کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی’۔

خیال رہے کہ آج چین کا 70 واں قومی دن منایا جارہا ہے جس کے سلسلے میں تین روزہ جشن بھی منایا جائے گا، یکم اکتوبر کو فوجی پریڈ کے علاوہ دفاعی ساز وسامان کی نمائش بھی کی گئی. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں نے چینی قیادت کو مبارک باد بھی دی ہے. یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں فوجی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Related Posts