وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کا جوان شہید

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Pak Army soldier martyred in Waziristan operation: ISPR

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج  کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق 26سال کے ایک فوجی ارشاد خان نے دتہ خیل کے شمال مغربی علاقے درگئی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت پائی۔

سیکورٹی فورسز نے شمال مغرب کے شہر دتہ خیل کے 8 کلومیٹر دور درگئی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی، دہشت گردوں کی مزاحمت پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی کواڈ کوپٹر مار گرایا

اس سے قبل 10 اپریل کو پاک فوج کے دو جوانوں نے شمالی وزیرستان میں انٹلیجنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہادت پائی تھی۔

7 اپریل کو سیکورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں سات دہشت گرد مارے گئے تھے۔