ایل او سی: کسی بھی محاذ آرائی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی: کسی بھی محاذ آرائی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر
ایل او سی: کسی بھی محاذ آرائی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لائن آف کنٹرول پر محاذ آرائی کے خلاف بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی محاذ آرائی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیں گی، دشمن خبردار رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب محاذ آرائی کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اور بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اور محاذ آرائی متنازعہ شہریت بل کے خلاف وسیع بنیادوں پر پورے ملک میں احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ 

میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف اور ایل او سی پر بھارتی فوج کی تیاریوں پر بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  آصف غفور نے کہا کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر اور خود بھارت میں ہندوتوا کے خلاف جو طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے، اسے روکا نہیں جاسکتا۔

ٹوئٹر پر چار روز قبل اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پورے بھارت میں ہندوتوا کے خلاف احتجاج جاری ہے جسے سطحی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے  نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس نے اپنا مذہب راتوں رات اس لیے تبدیل کیا تاکہ متنازعہ شہریت بل کی حمایت کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: کشمیر اور بھارت میں اٹھنے والا طوفان روکا نہیں جاسکتا۔میجر جنرل آصف غفور

Related Posts