پاک فوج کے جوان غلام رسول کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کے جوان غلام رسول کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا
پاک فوج کے جوان غلام رسول کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا

بہاول نگر: حاجی پیر سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان غلام رسول کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

غلام رسول شہید کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں باغبان پورہ میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیا قانونی بل خواتین کو جائیداد میں اپنے حصے کے حصول میں مدد دے گا۔فردوس عاشق اعوان

اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر، عسکری حکام اور ڈی پی او بھی شریک ہوئے اور ملک کے لیے زندگی قربان کرنے والے شہید کو آخری سلام پیش کیا۔ 9 سال قبل پاک فوج کا حصہ بننے والے غلام رسول شہید حافظِ قرآن تھے جن کے لواحقین میں والد، والدہ، اہلیہ اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

غلام رسول کی شہادت پر ان کے والد احمد دین نے جواں مردی اور ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ میرے دو بیٹے اور بھی ہیں۔ ان کو بھی پاک فوج میں شامل کرکے ملک کے لیے شہید ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   پاکستان  نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف  فوجی جوانوں پر  بلا اشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور کو دفترِ خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ نے احتجاج کے دوران واضح کیا کہ افغانستان سرحد سے ملحق علاقوں کو اپنی طرف سے محفوظ بنانے کا ذمہ دار ہے جس پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی متعدد مرتبہ اتفاق کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف وزارتِ خارجہ کا افغانستان سے شدید احتجاج

Related Posts