پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید
پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید

پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوان پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے کو ٹریننگ مشن کے دوران حادثہ پیش آگیا۔ ترجمان پی اے ایف کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئی پائلٹ جانبر نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

ترجمان پی اے ایف کا کہنا ہے کہ طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات پر تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے تاکہ حادثے کا سبب معلوم ہوسکے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں کے نواح میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ 

رواں ماہ کے آغاز پر طیارہ معمول کی تربیت پر تھا کہ میاں چنوں میں ٹول پلازہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم قریبی مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

حادثے کے فوراً بعد ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے تاکہ امدادی سرگرمیاں شروع کرسکیں، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Related Posts