پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس نے JF17 طیاروں کی اوورہالنگ کی صلاحیت حاصل کر کے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا،ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں مقامی سطح پر اوورہال کیے گئے جے ایف 17 طیاروں کی تقریب رونمائی ہوئی۔
ا یئرکرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں شاندار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ائیر مارشل احمر شہزاد، چئیرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ، چین کی نیشنل ایروٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر یانگ ینگ، صدر ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے نائب صدر وانگ ونگ اور چائنہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے صدر ژہان جیان پنگ کے علاوہ اعلیٰ سول اور ملٹری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے،انتھک جدوجہد کی بدولت پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ JF-17 طیاروں کی اوور ہالنگ بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے جو ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے انجنئیرز اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی بدولت ممکن ہوئی۔
انہوں نے کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتھک جدوجہد کی بدو لت پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی، جےایف 17 طیاروں کی اوور ہالنگ بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے جو ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے انجنئیرز اور اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی بدولت ممکن ہوئی۔
ترجمان فضائیہ کے مطابق ان چار طیاروں میں سے دو چین جبکہ دو طیارے کامرہ میں اوورہال کئے گئے، ائیر چیف نے افسران اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی اور خود انحصاری کے حصول میں چین ایوی ایشن انڈسٹری کے بھرپور تعاون کو سراہا۔