پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ بحفاظت اُترنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ بحفاظت اُترنے میں کامیاب
پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ بحفاظت اُترنے میں کامیاب

راولپنڈی: پاکستان ایئر فورس (پاک فضائیہ)کا تربیتی لڑاکا طیارہ دوران ٹریننگ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان پاکستان ایئر فورس کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ گرنے سے زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ایئرہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کے نوجوان نے پاک فضائیہ کے فائٹر جیٹ ماڈلز بنانے میں مہارت حاصل کر لی

Related Posts