ریکارڈ ترسیلات بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، زبیرطفیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zubair Tufail UGB
حکومت کی کوششوں نے کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران صنعت کو زندہ رکھا، یو بی جی

کراچی :یونائٹیڈبزنس گروپ کے صدراورایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کے خزانے میں قیمتی زرمبادلہ بھیجنے پر بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے مشکل ترین معاشی حالات اوربالخصوص کوکوروناوبائی امراض کے سبب عالمی معیشت میں کمی کی وجہ سے یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ بیرون ممالک مقیم افرادی قوت کی جانب سے ترسیلات کی آمدمیں کمی آئے گی لیکن 10ماہ کے دوران ملک میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکی مد میں 24.2 ارب ڈالر بھیجے گئے جو نہ صرف ایک ریکارڈ ہے بلکہ اس سے پاکستان کی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوا ہے۔

او ورسیز پاکستانیز حقیقی معنوں میں پاکستان کے محسن ہیں جو مشکل ترین حالات میں پاکستان میں ڈالرز بھیج رہے ہیں۔

زبیرطفیل نے کہا کہ رواں مالی سال کے بقیہ دوماہ مئی اور جون میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں مزید 5ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات آئیں گی جس کے بعد مجموعی طور پر رواں مالی سال 2020-21میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے30ارب ڈالرز تک کی ترسیلات موصول ہوجائیں گی۔

زبیرطفیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کو یونائٹیڈ بزنس گروپ سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ سے بھی کہیں زیادہ ترسیلات پاکستان بھیج کر پاکستان کے معاشی حالات کو مضبوط بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر سہولیات فراہم کریں اور ان کیلئے ایئرپورٹ پرآمد ورفت پر مزید خصوصی کاؤنٹرز قائم کئے جائیں تاکہ جب اوورسیز پاکستانیز پاکستان پہنچیں تو وہ لمبی قطار میں کھڑے نہ ہوسکیں، ان کے ساتھ وی آئی پی شخصیات جیسا رویہ اختیار کیا جائے کیونکہ یہ لوگ پاکستان کی تمام صنعتوں اور تمام شعبوں سے زیادہ فارن ایکس چینج پاکستان کو بھیجتے ہیں جس سے ملک کو بے پناہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

زبیرطفیل نے یہ بھی کہا کہ کووڈ19سے پیداشہ مشکلات کے سبب ملازمت کھونے کے بعد بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانی اپنی بچت کو واپس لا رہے ہیں، وہ خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ مالی مدد فراہم کرنے کے لئے زیادہ رقم گھر واپس بھیج رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی گھریلو معاشی نمو منفی ہو گئی ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن نے سرکاری سطح پر آمد کو بڑھا دیا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کو راغب کرنے میں مرکزی بینک کی اسکیم کا بھی اہم کردارہے تاہم تمام عوامل نے بلاشبہ ترسیلات زر میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts