پشاور/ کوئٹہ: خیبرپختونخوا میں لاکھوں والدین نے انسدادپولیو مہم کے دور ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار کر دیا۔
محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک صوبے میں79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے میں10 لاکھ 89 ہزار87 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا جنھیں رپورٹ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا پولیو سے پاک پاکستان کا عزم