ہمارا کارکن شہید ہواہے، ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا کارکن شہید ہواہے، ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال
ہمارا کارکن شہید ہواہے، ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حلقہ این اے 240کے ضمنی انتخاب کے دوران صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی تھی، اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے کارکن زخمی ہوئے ہیں، پی ایس پی کا ایک کارکن شہید بھی ہوا ہے۔

اپنے بیان میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جتھوں کے ساتھ آکر پی ایس پی پر حملہ کیا گیا، ٹی ایل پی نے ہمارے دفتر پر حملہ کیا، براہ راست فائرنگ کی گئی۔ہم نے تو کسی کو پلٹ کر پتھر نہیں مارا ہے، ہمارے پاس ہتھیار ہوتے تو ہم پر حملہ کرنے والے واپس نہ جاسکتے تھے، پی ایس پی کے دفتر پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حملہ کرنے والے چاہ رہے ہیں کہ کراچی کا پرانا دور واپس آجائے، ریاست میرے ساتھی کے قاتلوں کو گرفتار کرے یا پھر ہمیں بھی اسلحہ دے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نازک صورتحال کو سنبھالیں، ایم کیو ایم کے کئی لوگ ٹھپے لگاتے پکڑے گئے، پولیس ان سے ملی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے کافی کارکن زخمی ہوئے، انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، اگر میں کہوں کہ مجھے بھی گولی لگی ہے تو آپ کیا کہیں گے؟ ہمارے چار ساتھیوں کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ہم سے کیوں بات کریں گے، ہم ابھی زندہ ہیں، پولیس یہاں پر کچھ بھی نہیں کررہی، ہم سے پولیس نے کوئی رابطہ نہیں کیا، میرے کارکن مجھ سے اہم ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کے ایک ساتھی کو گولی لگی اور وہ شہید ہوگئے۔ہمارے 10 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں، ان میں ہمارے مرکزی رہنما بھی ہیں ابھی نام نہیں بتا سکتے، ہمارے کارکنوں کو گولیاں لگی ہیں، ہمارا ایک کارکن شہید ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:ضلع کورنگی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی،اسلحے کا آزادانہ استعمال

واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Related Posts