مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں سبزی سہولت بازاروں کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام شہرقائد کے مختلف علاقوں میں سبزی سہولت بازاراور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

سبزی سہولت بازار سے سینکڑوں خاندانوں نے ہفتہ بھر کی سبزی، منڈی کے داموں خریدی۔ نارتھ ناظم آباد و گلشن اقبال ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جہاں مریضوں کا فری چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

غزہ کی صورتحال پر عالمی کانفرنس مغربی ملکوں کی منافقت کی وجہ سے بے نتیجہ ختم

شہرقائد کے باسیوں نے مرکزی مسلم لیگ کے عوامی سہولت منصوبوں کو سراہا۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان نےسبزی سہولت بازاروں اور میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک بار پھر الزام تراشی کی سیاست کا سلسلہ شروع ہونے والاہے۔ اقتدار پر نظریں جمانے والے نا اہل و کرپٹ سیاستدان کئی سال عوام پر حکمرانی کرنے کے باوجود عوام کو سہولت فراہم نہیں کرپائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام کی سہولت کو مقدم رکھا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں عوامی سہولت کے منصوبے ہماری عوامی خدمت کے گواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں آئے ہی عوام کی خدمت کی خاطر ہیں۔ ہم مروجہ سیاست کو عوامی خدمت کی جانب موڑ کر دم لیں گے۔ عوام کو سہولت فراہم کرنا عوام کا بنیادی حق ہے۔

Related Posts