کورونا وائرس سے متعلق اپوزیشن کا طرز عمل قابل مذمت ہے،عثمان بزدار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition's conduct over coronavirus is condemnable: CM Buzdar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں اپوزیشن کا طرز عمل قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ، اپوزیشن اہم قومی مسئلے پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کورونا وائرس کے حوالے سے اپوزیشن کی سیاسی مہم جوئی سے واقف ہے، ملک کے 22 کروڑ عوام اپوزیشن جماعتوں کی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے وباء  کی صورتحال میں متاثرہ لوگوں کو تنہا کردیا ہے ،اپوزیشن کے پاس کورونا کا مقابلہ کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف اور صرف اپنی کرپشن بچانا ہے۔

مزید پڑھیں:عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ قوم حزب اختلاف کے رہنماؤں کو اس طرح کے طرز عمل پر کبھی معاف نہیں کرے گی۔ پنجاب حکومت نے ہر فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے مشورہ کرنے کے بعد لیا ہے اور پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts