کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 300 سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Global coronavirus death toll tops 428,300

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد77 لاکھ 39 ہزار 831 ہوگئی جبکہ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 300 سے تجاوزکرگئی ہے۔

پوری دنیا میں وبائی مرض نے 428337 سے زیادہ جانیں  لے لی ہیں جبکہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق وبائی مرض سے اب تک39 لاکھ 66 ہزار 262 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 21 لاکھ 16 ہزار 922 کیسز کی تصدیق اور ایک لاکھ 16 ہزار 825 اموات ہوچکی ہیں ۔

برازیل 8 لاکھ 29 ہزار 902 کیسز اور 41 ہزار 901 اموات کے ساتھ امریکا کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

روس میں 511423 سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں،بھارت میں 309603 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ،برطانیہ میں 292950 کیسز کا اندراج ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایک دن میں 6ہزار472 کورونا کیسز، 88 اموات

اسرائیل میں کورونا وائرس کے 18795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 300 اموات کی اطلاع ہے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 119942 کیسز رپورٹ ہوئے اور893  ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Related Posts