وزیر اعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی
وزیر اعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے تحریک عدم اعتماد وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے تھے۔

تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد گورنر بلیغ الرحمان چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بعد اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تحریک عدم اعتماد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اتحادیوں کا یہ خیال ہے کہ اسمبلیوں کواپنی مدت پوری کرنی چاہیے،انتخابات کیلئے بھی ہم تیار ہیں۔اتحادیوں کی مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد آجائے تواسمبلیوں کی تحلیل نہیں ہوسکتی۔ گورنر صاحب کی جانب سے آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے،پچھلے کافی دنوں سے یہ معاملات چل رہے تھے، تحریکیں جمع ہوچکی ہیں، اب اسمبلیوں کی تحلیل نہیں ہوسکے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آصف زرداری ممکنات کے کھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے اگلا وزیراعلیٰ آ جائے گا، قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ ہماری تعداد پوری ہے یا نہیں اس کا جواب کل مل جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جمع کروا دی ہے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں اور بہت زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:پرویز الٰہی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں ہیں، عمران خان کا دعویٰ

دوسری جانب گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے خط لکھ دیا اس حوالے سے گورنر نے بدھ کو شام 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اعتماد کے ووٹ کیلئے یہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

Related Posts