الیکشن کمیشن ارکان کی تقرریاں ،متحدہ اپوزیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC ECP
الیکشن کمیشن ارکان کی تقرریاں ،متحدہ اپوزیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیےسپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کردی گئی ۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے رہبر کمیٹی کے کنوینر اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنما اکرم درانی نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے ناموں پر اگر اتفاقِ رائے نہ ہو سکے تو اس کے آگے کی صورتحال پر آئین کا آرٹیکل 213 خاموش ہے۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا اور سی ای سی اور ممبران الیکشن کمیشن کے تقرر پر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں ملک میں ایک آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران جنوری میں ریٹائر ہوچکے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر 6 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اب سپریم کورٹ ہی واحد راستہ ہے۔

خیال رہے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی کمیٹی میں ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے،وفاقی وزیر شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آج بھی الیکشن کمینش کے اراکین کی تقرری کا اعلان نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ملتوی

حکومت اور اپوزیشن نے ارکان کی تقرری ایک ہفتے کیلئے مؤخر کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اورممبران کی تقرری ایک ساتھ کی جائے گی،تاخیر کے باعث الیکشن کمیشن پرسوں سے غیر فعال ہو جائے گا کیونکہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو ختم ہوجائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ارکان بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔

Related Posts