اپوزیشن کے پاس وزیرِ اعظم کے خلاف کوئی حکمتِ عملی اور پلان نہیں۔فواد چوہدری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہونگے، فواد چوہدری
حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہونگے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف کوئی حکمتِ عملی اور پلان نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمتِ عملی ہے نہ پلان، انہوں نے استعفوں سے بات شروع کی اور پھر جلسے شروع کردئیے۔ اب جلسے بھی ختم ہو گئے تو تحریکِ عدم اعتماد پر گفتگو کا آغاز کردیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس مائی کے لال کی جرات ہے کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائے؟ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا۔ 

وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ وزیرِ اعلیٰ یا کوئی سرکاری حاکم کہے کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔ وزیر ہو یا وزیرِ اعلیٰ ہر شہری کو جوابدہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے آئین کے آرٹیکل 149 اور دیگر شقوں کے تحت کوئی افسر اور وزیرِ اعلیٰ وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کرسکتے۔ جواب دینا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: تعلیم کا عالمی دن اور  خواندگی کے چشم کشا اعدادوشمار

Related Posts