گاڑیوں میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان سے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے باعث6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 زخمی افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق رفاقت علی کے خاندان سے تھا، حادثہ کا شکار بدقسمت خاندان دو گاڑیوں میں سوار تھا۔رفاقت علی اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال ڈی ایچ اے فیز 7 سے واپس جا رہے تھے۔

کراچی میں قتل ہونے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کون تھا؟

حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتا ر کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا۔

Related Posts