مساجد ومدارس کے دروازے سیاحوں کے لئے کھول دیں، مولانا محمد حنیف جالندھری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مساجد ومدارس کے دروازے سیاحوں کے لئے کھول دیں، مولانا محمد حنیف جالندھری
مساجد ومدارس کے دروازے سیاحوں کے لئے کھول دیں، مولانا محمد حنیف جالندھری

اسلام آباد: جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے مری کی موجودہ صورت حال پر مری کے تمام مدارس کے منتظمین اور مساجد کے ائمہ و خطباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ مدارس ومساجد کو ریسکیو سینٹر بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ مساجد ومدارس کے دروازے سیاحوں کے لئے کھول دیں،نوجوان طلبہ اور فضلاء رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیں۔

مولانا جالندھری نے مری کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں انصار مدینہ کے نقش قدم پر چلیں۔

مولانا محمد حنیف جالندھری نے فوجی جوانوں اور دیگر حکومتی اداروں کے ریسکیو اپریشن کی تحسین کرتے ہوئے مزید وسائل کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: مساجد کی حرمت و بحالی کیلئے JUI کا سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع

انہوں نے مری میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related Posts