آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیر اعظم کو ہے، شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیر اعظم کو ہے، شاہد خاقان عباسی
آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیر اعظم کو ہے، شاہد خاقان عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جہلم: سابق وزیر اعظم رہنماء مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیر اعظم کو ہے، عمران خان سے پوچھنے کی ضرورت نہیں عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد صرف آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل پر اثر انداز ہونا ہے، اہم ادارے اور عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جہلم جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن سے خطاب کے دوران رہنماء مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس بار الیکشن میں لوگ گھروں سے نکلیں اور نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں۔

نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا جبکہ عمران خان نے ملک کو ملنے والے تحائف تک بیچ ڈالے عمران خان آج تک پارٹی کو ملنے والے فنڈز کا حساب نہیں دے سکے۔

شاہد خاقان عباسی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران عمران خان سے سوال کیا کہ عمران خان اپنے دور حکومت کا کوئی ایک ایسا کام بتا دیں جس سے ملک کی بہتری ہوئی۔ نواز شریف نے موٹر وے سے سی پیک تک ہر وہ کام کیا جس سے ملک میں اندھیرے دورہوں۔

مزید پڑھیں:‘اداروں کے حق میں ریلیاں نکالنے والوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں’ گنڈاپور کی ایک اور آڈیو لیک

مسلم لیگ ن کے جہلم میں ورکر زکنونشن سے رہنماء مسلم لیگ ن ملک ابرار اور دیگر مقامی رہنماوں نے بھی خطاب کیا،ایک موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ذکر کے دوران اجتماع سے گھڑی چور گھڑی چور کی کے نعرے بھی بلند ہوئے۔

Related Posts