آن لائن قربانی میں بد انتظامی، ہزاروں شہری گوشت کی بروقت دستیابی سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آن لائن قربانی میں بد انتظامی، ہزاروں شہری گوشت کی بروقت دستیابی سے محروم
آن لائن قربانی میں بد انتظامی، ہزاروں شہری گوشت کی بروقت دستیابی سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومتی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آن لائن قربانی میں حصہ ملانے والے ہزاروں شہری کمپنیز کی بد انتظامی کے باعث قربانی کے گوشت کی بر وقت دستیابی سے محروم رہے۔

تفصیلات کے مطابق  آن لائن قربانی کی پیشکش کرنے والی کمپنیز نے ہزاروں شہریوں کو ان کی قربانی کا گوشت پہنچانے میں پریشان کردیا جبکہ سینکڑوں فرزندان توحید کو انکی قربانی کا گوشت ہی نہیں پہنچایا گیا۔  گھروں پر قربانی کی بجائے اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے والے مشکلات کا شکار ہو گئے۔

عیدالاضحیٰ  سے قبل ’لال میٹ‘، ’میٹ ماسٹر‘، ’فریش ون‘ و دیگر نے آن لائن اور مختلف ذرائع سے اشتہار دئیے جن  میں اجتماعی قربانی کے ساتھ ساتھ گوشت کی گھر گھر فراہمی کا دعویٰ بھی کیا گیا  مگر عید کے  تیسرے دن بھی قربانی کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ خاصے پریشان رہے۔

متاثرہ افراد نے فیس بک اور واٹس ایپ پہ گروپس بنا کر وہاں اپنے مسائل ایک دوسرے کو بتائے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی بھی ان بدقسمت لوگوں میں سے ہیں جنہیں عید کے تیسرے دن بھی گوشت موصول نہیں ہوا۔ بعض متاثرین نے بتایا کہ ’ہم نے لال میٹ کے ذریعے قربانی کا آرڈر کیا تھا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ گوشت ابھی تک نہیں ملا مگر اصل پریشانی قربانی کی ہے۔ کمپنی والے تو کہتے ہیں کہ بے فکر رہیں قربانی ہوگئی، مگر ہمیں نہیں لگتا، ہمیں لگتا ہے کہ قربانی ضائع ہو گئی۔ لال میٹ کی جانب سے فراہم کردہ رابطے کے نمبرز پہ متعدد بار کوشش کے باوجود کال موصول نہیں کی گئی۔

دوسری جانب لال میٹ نے  فیس بک پہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ہم لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات اور پریشانی کے لیے معذرت خواہ ہیں اور سدباب کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ان تمام کمپنیوں کے دفاتر اور دکانیں جہاں قربانی کیلئے رقوم جمع کرائی گئیں وہ 3 دن سے بند ہیں۔

ایک اور متاثرہ صارف نے بتایا کہ انہوں نے گائے کے 3 حصوں کا آرڈر دیا تھا، جو عید کے پہلے دن 1 بجے ملنا تھا، تاہم پہلے دن شام تک بس ایک حصہ ملا جو خراب حالت میں تھا۔ اس میں سے اتنی بدبو آرہی تھی کہ انہوں نے گوشت واپس کردیا۔ قربانی کے گوشت کا کچھ پتہ نہیں۔ کالز بھی نہیں اٹھائی جارہیں۔

گلستانِ جوہر کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے میٹ ماسٹر سے قربانی کا آرڈر دیا  جو عید کے پہلے دن سہہ پہر میں ملنا تھا، تاہم عید کے تیسرے دن بھی گوشت کا کوئی اتا پتہ نہیں، کمپنی والے کہتے ہیں کورئیر والوں کے پاس ہے اور کورئیر والوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔

میٹ ماسٹر نے عید کے دوسرے دن سوشل میڈیا پہ جاری بیان میں بتایا تھا کہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پہ وہ عید کے پہلے دن کے آرڈر نہیں دے سکے  جس کا ازالہ دوسرے دن کیا جائے گا، تاہم متاثرین کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا۔ 

آن لائن قربانی کے  متاثرین نے وزیر اعلیٰ  سندھ سے کمپنیز کی طرف سے بد انتظامی کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے جسے کمپنیوں نے مذاق بنا دیا۔ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا  بیوہ پر مبینہ تشدد، 16 ہزار روپے بھی چھین لیے

Related Posts