پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں بہت جلد ایک عوام دوست موبائل فون سروس کمپنی کا اضافہ ہونے والا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس متوقع نئے ٹیلی کام برانڈ کا عارضی ONIC ہے اور امید ہے کہ اسے جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ نیا نیٹ ورک موجودہ موبائل نیٹ ورک انفراسٹرکچر کو استعمال کرے گا، لیکن اس کے پیکجز اور دیگر سروسز موجودہ کمپنیوں سے کہیں زیادہ بہتر اور عوام دوست ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اس کمپنی کی سروس صرف کراچی اور لاہور میں دستیاب ہوگی اور بعد میں بتدریج یہ پورے پاکستان میں پھیل جائے گی۔ اس کا رابطہ نمبر 0339 سے شروع ہوگا۔