شاہراہ فیصل پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، ملزمان کی شناخت ہوگئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شاہراہ فیصل پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3زخمی، ملزمان کی شناخت ہوگئی
شاہراہ فیصل پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3زخمی، ملزمان کی شناخت ہوگئی

کراچی: شاہراہ فیصل کی مین شاہراہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3زخمی ہوگئے، فائرنگ تھانہ فیروز آباد کی حدود میں کی گئی، جبکہ واقعہ پسند کی شادی کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق شخص کی شناخت وسیم اور زخمیوں میں مسمات کوثر اور نصیر اور ڈرائیور منیر شاہ سے ہوئی،فائرنگ کرنے والوں کی شناخت لڑکی کوثر کے رشتے دار والد عزیز، بھائی عظیم،کزن ناصر،چاچا حمید اور ماموں امین سے ہوئی ہے۔

فائرنگ میں جاں بحق وسیم نے مسمات کوثر سے پسند کی شادی کی تھی.پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج ہوا،جوڑے نے حیدرآباد والے مقدمہ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن کی تھی، جسکی پیشی سے واپس آ رہے تھے۔

پسند کی شادی کرنے والے وسیم کے ساتھ اسکا بھائی نصیر،کزن یاسین اور ڈرائیور منیر شاہ بھی کورٹ پیشی پر گئے تھے،مقتول وسیم کے کزن یاسین نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

مزید پڑھیں: محمود آباد کے علاقے سے کورین شہری کی لاش بر آمد

ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے موقع سے ملنے والے گولیوں کے خول پولیس نے جمع کرکے فارنزک کے لئے بھیج دیے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts