اس سال 10 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس سال 10 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب
اس سال 10 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال 10 لاکھ افراد کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

الجزیرہ کی جانب سے ہفتہ کو رپورٹ کیا گیا کہ اندرون اور بیرون ملک سے 10 لاکھ افراد کو حج کے لئے شامل کیا جائے گا۔

حاجیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے سعودی حج اور عمرہ کی وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام کے مقدس فریضہ حج کی اجازت صرف ان لوگوں کودی جائے گی، جنہوں نے کورونا وباء کے دوران مکمل ویکسین لگوائی ہے اور جن کی عمریں 65سال سے کم ہیں۔

کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2 برسوں میں عازمین کی تعداد کم کر دی گئی تھی۔ رواں سال 65 برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: رمضان میں زکوۃ کیسے نکالیں اور مستحقین کا تعین کیسے ممکن ہے ؟

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58 ہزار 745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال 10لاکھ عازمین حج کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Related Posts