ایک کلو سونا اور ایک ارب یورو مہر۔ شادی کے ایک ہفتے بعد طلاق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو ہفتے قبل ہونے والی ایک شادی نے اس وقت ہلچل مچا دی تھی جب عراقی دولہے حیدرالفیلی نے کویتی دلہن فنکارہ غدیر الفھد سے شادی کی تھی اور مہر ایک کلو سونا معجل اور ایک ارب یورو مؤجل رکھا گیا تھا۔

ایک ارب یورو لگ بھگ ایک ارب 78 کروڑ ڈالر کے مساوی بنتے ہیں۔ اتنی بڑی رقم مہر رکھنے پر لوگوں یقین نہیں کر پا رہے تھے۔ اسی لیے اس شادی کی نشر ہونے والی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی تھی۔

تاہم مشہور ہونے والی اس شادی کا انجام بدقسمتی سے اچھا نہیں ہوا اور اعلان کیا گیا ہے کہ حیدر الفیلی اور غدیر الفھد نے رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دشمن کو تیز ترین رفتار سے شکست دینے والے ہیرو ایم ایم عالم کی 10ویں برسی

چار مارچ کو شادی کرنے والےعراقی حیدرالفیلی نے اعلان کیا ہے کہ آپس میں ہم آہنگی اور مطابقت پیدا نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے غدیر الفھد کو طلاق دے دی ہے۔ دو ہفتے قبل فن لینڈ میں مقیم عراقی نوجوان کی اس شادی سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا تھا۔ کویت کی اداکارہ غدیر الفھد کے ساتھ شادی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ویڈیو ٹک ٹاک ایپ کے جس اکاؤنٹ پر ویڈیو نشر کی گئی اسے 6.8 لاکھ افراد فالو کر رہے تھے۔

اس وقت ویڈیو میں مجاز شخص کو معاہدے کی شرائط پڑھتے ہوئے سنا گیا کہ وہ کہ رہا ہے جہیز ایک کلو 21 قیراط سونا ہے۔ پھر مجاز شخص یہ جملہ پڑھ کر حیران رہ گیا کہ مہر میں ایک ارب یورو موجل بھی ہے۔

نکاح خواں نے اس قدر بڑی رقم کے مہر کی درستی یقینی بنانے کے لیے دولہا کی طرف توجہ بھی کی تھی۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

بعض افراد نے اسے مبالغہ آرائی سمجھا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے کہا کہ وہ صرف اپنی بیوی کے لیے اپنی محبت اور تعریف کا اظہار کرنا چاہ رہا ہے۔

Related Posts