افواہیں اور اگر مگر ختم، جانتے ہیں عید کس دن متوقع ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ramadan moon sighting
FILE PHOTO

اسلام آباد: پاکستان میں عید الفطر 2025 کا امکان پیر31 مارچ کو ہے تاہم اس کا دار و مدار 30 مارچ کو چاند دیکھنے پر ہوگااگر اتوار30 مارچ کو چاند نظر نہ آیا تو عید الفطر منگل یکم اپریل کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ کو چاند دیکھنے کی تصدیق کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ 30 مارچ کو چاند تقریباً ایک گھنٹے تک آسمان پر نظر آئے گا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق2025 میں عید الفطر کا امکان 31 مارچ کو ہےکیونکہ 30 مارچ کی شام کو چاند پاکستان کے بیشتر علاقوں میں نظر آنے کی توقع ہے۔ اس وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی جورو یت کے لیے درکار شرائط کو پورا کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگاجبکہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الفطر کا امکان زیادہ تر پیر 31 مارچ کو ہے۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ بروز ہفتہ، سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی اور یہ غروب آفتاب کے بعد 70 منٹ تک آسمان پر نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 20 گھنٹے سے زیادہ عمر کا چاند ننگی آنکھ سے با آسانی دیکھا جا سکتا ہے اور 30 مارچ کو یہ تقریباً 27 گھنٹے کا ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پہلے ہی تصدیق کر دی تھی کہ 29 مارچ کو عرب اور اسلامی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنا ناممکن ہوگا کیونکہ اس دن چاند غروب آفتاب سے پہلے غروب ہو جائے گا اور اس کا اتصال غروب آفتاب کے بعد ہوگا۔

ان فلکیاتی عوامل کی وجہ سے 29 مارچ کو ننگی آنکھ دوربین یا کسی اور ذریعے سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

ان ممالک میں جہاں چاند نظر آنے کی تصدیق لازمی ہے وہاں رمضان کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر پیر31 مارچ کو ہوگی۔ کچھ ممالک اپنی روایتی رویت کے مطابق 30 مارچ بروز اتوار عید الفطر کا اعلان کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں وفاقی حکومت نے سرکاری طور پر عید الفطر کی تعطیلات پیر31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Posts