اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کے بعدسوئی گیس انتظامیہ نے گیس کے اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو ان علاقوں کی رپورٹ پیش کی گئی جہاں کم گیس پریشر کے باوجود اضافی بل بھیجے گئے تھے، وزیراعظم نے صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا جائزہ لیا۔
مختلف جگہوں پر ترسیلی گیس پریشر بلنگ پریشر سےکم نکلے جس پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیاجس کے بعد سوئی ناردرن گیس انتظامیہ حرکت میں آئی اور فروری مارچ 2019 کے بلوں کی مد میں وصول کیے گئے اضافی 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اورنج لائن منصوبہ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم