آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا 24جون سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt invites oil tankers association for talks

کراچی:آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا 24جون سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرکے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابداللہ آفریدی نے اپنے آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کی جانب سے کمرشل اورغیر قانونی لوڈنگ پر پابندی ہے اسکے باوجود انہیں روکا نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ24جون سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرکے ہڑتال کررہے ہیں 18جولائی 2020 میں سابق وزیر پیٹرولیم کی سربراہی میں میٹنگ میں ان تمام معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ لیکن مسائل حل نہیں ہوسکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس بھی کمپنی کا ٹینکر ہواپنے نزدیکی ڈپو سے قانونی طورپر فلنگ کرنے کا اختیار رکھتاہے۔ہمارے کنٹریکٹر کے فلنگ کے معاہدے ہیں لیکن ہمارا کرایہ پرائیوٹ ٹینکرز لے رہے ہیں۔

جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹر شعیب اشرف کا کہنا تھا کہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے میں آئل ٹینکرز کو روڈ شئیر فراہم کیا جائے نئے جدید آئل ٹینکرز کی تیاری کرکے کروڑوں کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ نے مائنز اینڈ منرلز گورننس ایکٹ 2021 کی منظوری دے دی

جس بھی کمپنی کا ٹینکر ہواپنے نزدیکی ڈپو سے قانونی طورپر فلنگ کرنے کا اختیار رکھتاہے لیکن پرائیوٹ ٹینکرز کراچی سے ٹینک لاری فلنگ کرکے پورے پاکستان لے جارہے ہیں۔ہمارے کنٹریکٹر کے فلنگ کے معاہدے ہیں لیکن ہمارا کرایہ پرائیوٹ ٹینکرز لے رہے

Related Posts