شیریں جناح کالونی میں آئل ٹینکرز پارک کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt invites oil tankers association for talks

کراچی:چیف سیکریٹری سندھ نے شیریں جناح کالونی میں آئل ٹینکر پارک کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ذولفقار آباد آئل ٹرمینل (زیڈ او ٹی) کے حوالے سے دیے گئے احکامات پر عمل درآمد کے لیے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے شیرین جناح کالونی میں ایک بھی ٹینکر آج سے پارک نہیں ہوگا۔

دکان اور ورکشاپ کی الاٹمنٹ 3 روز میں جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کوخصوصی طور پر ہدایت کی کہ جن دوکانداروں کو دوکان الاٹ ہوئی ہیں انکو رقم جمع کروانے کی فوری ہدایت کی جائے۔

آج بھی ذولفقار آباد ٹرمینل پر 600 سے زائد گاڑیاں پارک ہوتی ہیں مگر دیگرضروری سہولیات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ٹرمینل کے آس پاس کے تمام روڈز کی تعمیر کرے۔

چیف سیکریٹری سند ھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل اہم منصوبہ ہے، منصوبہ سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شریں جانح کالونی سمیت شہرسے آئل ٹینکرز کو زید او ٹی منتقل کرنا ہے۔

چیف سیکریٹری نے آئل کمپنیز سے ٹینکرز اور آئل ڈپو کی تفصیلات طلب کر لیں۔ انہوں نیآئیل مارکیٹنگ کمپنیز اور ٹینکر ایسوسیشن کو ٹرمینل منصوبے کے 460 ملن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل میں تمام دوکان اور ورکشاپ کو جلد بحال کیا جائے گا۔اجلاس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر جلد عمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سندھ،آئی جی سندھ، ایس ایم بی آر، کمشنر کراچی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر ایم سی سمیت آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمینمیرشمس شاہوانی اور اے ڈی بی ایل کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔

Related Posts