افغانستان میں تیل دریافت، طالبان حکومت نے پیداوار کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ملک کے شمال میں موجود کنوؤں سے تیل نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

افغانستان کے سرکاری میڈیا باختر نیوز ایجنسی کے مطابق مائنز اور پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر شیخ شہاب الدین دلاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی پیداوار کیلئے تکنیکی اور غیر تکنیکی عملے کی ملازمت کو ترجیح دی جائے گی جبکہ کان کی تعمیر نو کیلئے صوبہ سرپل کی آمدنی کو استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

‘تھریڈز’ تاریخ میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ بن گئی

تقریب میں شیخ شہاب الدین دلاور کے علاوہ طالبان کے متعدد سینئر ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے صوبہ سر پل میں قشقری آئل فیلڈ میں کنوؤں کا افتتاح کیا۔

دوسری جانب کابل ٹائمز نے مائنز اینڈ پیٹرولیم کی وزارت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ قشقری بیسن میں 10 کنویں ہیں اور نو میں سے 200 ٹن تیل نکالا جا رہا ہے۔

Related Posts