غزہ کی ابتر صورتحال، عرب لیگ اور او آئی سی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کی ابتر صورتحال پر عرب لیگ اور او آئی سی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس کی سربراہی سعودی عرب کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی زیر صدارت آج عرب لیگ اور او آئی سی کا مشترکہ غیر معمولی اجلاس ہوگا جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے تناظر میں غزہ کی ابتر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

انتہا پسند صہیونی وزیر اعظم کا غزہ پر بلا توقف بمباری جاری رکھنے کا اعلان

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے زمینی و فضائی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے انعقاد کا مقصد غزہ کی صورتحال پر متفقہ مؤقف کو تشکیل دینا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حکومت کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں زیر حراست قیدیوں کی رہائی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ ہم غزہ پر حکمرانی یا قبضہ نہیں کرنا چاہتے۔ غزہ میں حماس کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، البتہ اس دوران عام شہریوں کے انخلاء کا راستہ دیا جائے گا۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے لیے بغیر ٹائم ٹیبل کے اہداف مقرر کیے کیونکہ اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔دوسری جانب  امریکی حکام نے کہا کہ اگر حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوتا ہے تو اسرائیل جنگ بندی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

 

Related Posts