اوگرا نے افواہوں اور غلط معلومات پر مبنی مہم کو مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں اور غلط معلومات پر مبنی مہم کو سختی سے مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ جھوٹے پراپیگنڈے کا مقصد اوگرا کو بدنام کرنا اور ایرانی تیل کی غیر قانونی اسمگلنگ اور استعمال کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی سے توجہ ہٹانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدنان صدیقی نے اپنے انتقال کی خبر جھوٹی قرار دیدی

ترجمان اوگرا نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ اوگرا اپنے ایک بنیادی مشن پر توجہ دے رہا ہے جس میں پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے کی دیانت داری اور تندہی کے ساتھ نگرانی کرنا شامل ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز اور قوم کیلئے حفاظت، تعمیل اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ عوام سنی سنائی معلومات پر یقین نہ کرتے ہوئے نقصان دہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غلط معلومات کی ترسیل سے پاکستان کے توانائی کے صارفین کے تحفظ اور تیل اور گیس کے شعبوں کو فروغ دینے کیلئے سرگرمِ عمل ادارے اوگرا کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

Related Posts