اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی کلو جبکہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 114 روپے مقرر کردی گئی۔
بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ
واضح رہے وفاقی حکومت کے جانب سے 2 روز قبل ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول فی لٹر 250 روپے ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا تھا، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ سے بھی عام آدمی شدید متاثر ہوگا۔