امریکی ہولی وڈ اسٹوڈیو مارول نے ڈزنی کے اشتراک کے ساتھ آنے والی مختصر ویب سیریز مس مارول کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔
ویب سیریز کی کہانی کمالہ خان نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہے،یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔
ویب سیریز کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سپر ہیروز سے متاثر نوعمر مسلمان لڑکی انہی کے جیسا بننے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن ایک موقع پر وہ مایوسی سے کہتی ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ نیو جرسی کی براؤن لڑکیاں دنیا کو بچانے لگیں لیکن جلد ہی اسے غیر معمولی طاقتیں حاصل ہوجاتی ہیں جس کے بعد وہ سپر ہیرو بن جاتی ہے۔
خیال رہے کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی جھلک بھی موجود ہے جن کے کردار کا نام نجمہ ہے، علاوہ ازیں فلم میں کئی مسلمان کردار دکھائے گئے ہیں جبکہ نماز ادا کیے جانے کے مناظر بھی فلم میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ساؤنڈ آف کولاچی کا نئے نغمے ‘آزاد’ سے تحریک آزادی کا آغاز