آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) ایکٹ 2023 اور پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ صدر مملکت نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں۔

آج صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے اپنے عملے کو کہا کہ بل کو بغیر دستخط کے واپس بھیجیں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عملے سے متعدد مرتبہ تصدیق کی کہ بلز بغیر دستخط کے واپس بھیج دیے گئے ہیں، مجھے آج معلوم ہوا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ سب جانتا ہے، میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جو ان بلز سے متاثر ہوں گے، میں نے ان بلز پر دستخط نہیں کیے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) ایکٹ 2023 اور پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:صدر نے بل پر دستخط کئے یا نہیں؟ حقیقت کیا ہے؟

دونوں قوانین کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود ہے، اسے 18اگست کو جاری کیا گیا۔

Related Posts